ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈپریشن کے بارے میں بات ہو:ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی

ڈپریشن کے بارے میں بات ہو:ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی

Sun, 26 Mar 2017 19:44:13    S.O. News Service

علی گڑھ، 26/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شعبہئ امراضِ نفسیات جے این میڈیکل کالج اے ایم یو علی گڑھ میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی نے ایک مخصوص میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”ڈپریشن ایک ایسا نفسیاتی مرض ہے جو کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔اس کی وجہ سے انسان روزانہ کے معمولات اور چھوٹے چھوٹے کام انجام دینے میں بھی خود کو معذور سمجھتا ہے۔اسی کی وجہ سے خود کشی کے عمل میں اضافہ ہوا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق آج کے زمانے میں ڈپریشن کی وجہ سے 15 سے 29سال کی عمر والے افراد میں خودکشی کی زیادتی کی دوسری وجہ ڈپریشن کو مانا گیاہے۔اسی بات کو دیکھتے ہوئے”ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن“نے 2017 میں ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ یعنی 7 اپریل کو ”ڈپریشن:لیٹس ٹاک“ کے نام سے موسوم کیا ہے تاکہ ڈپریشن جیسے خطرناک مرض اور اُس کے دفع کے حوالے سے مزیدگفتگوکی جا سکے۔کیونکہ ہر ایک 100لوگوں میں 2سے 5لوگ اس مرض میں گرفتار ہیں۔اپنی زندگی میں 100میں سے10سے 20لوگوں میں ڈپریشن ہو سکتا ہے۔تمام نفسیاتی امراض میں ڈپریشن بھی ایک ایسا مرض ہے جس کی لا علمی کی وجہ سے لوگ صحیح وقت پر اُس کا علاج نہیں کررہے ہیں“۔انھوں نے مزید کیا کہ”میں سماج کے ہر فرد سے گذارش کر رہا ہوں کہ وہ اپنے معاشرے،آفس،خاندان،اسکول وغیرہ میں ڈپریشن پر بات کریں تاکہ لوگ اس مرض کے بارے میں جان سکیں اور علاج کے لئے بیدارہوسکیں“۔
 


Share: